مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی کبڈی فیڈریشن نے اگلے ماہ ایران اور سری لنکا کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری رانا محمد سرور کے مطابق ایران اور سری لنکا سے بات چیت اگلے ہفتے تک فائنل ہو جائے گی، اس بار اسلام آباد میں ان کی رہائش اور ٹریننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 25 لڑکے شریک ہیں، سری لنکا اور ایران کو بلانے کا مقصد مشترکہ ٹریننگ اور میچز ہیں، جس سے تیاری کا بھرپور موقع ملے گا۔
آپ کا تبصرہ